بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو میانوالی ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔
پنجاب حکومت نے میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کو نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔
چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیا ڈویژن بنانا الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، بھکر، میانوالی اور تلہ گنگ پر مشتمل ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا عمل مکمل ہوچکا، حلقہ بندیوں کے باعث اضلاع اور تحصیلوں کی حدبندی منجمد ہے۔