جعفرآباد(ممتاز نیوز)بیگم عشرت اشرف صاحبہ( ایم پی اے) سابق مشیر وزیرِ اعظم پاکستان و سابق صدر شعبہ خواتین پاکستان، محترمہ زیب جعفر صاحبہ (ایم این اے) پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم، پرفیشنل ٹریننگ اور قومی و ثقافتی ورثہ، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق (ایم پی اے) چوہدری محمد عمر جعفر اور اُن کی اہلیہ محترمہ زوناش صاحبہ کی طرف سے بیگم کلثوم نواز صاحبہ اور سینیٹر بیگم نجمہ حمید صاحبہ کی وفات پر (چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفرآباد رحیم یار خان) میں تعزیعتی اجلاس منعقد کیا گیا۔جِس کی صدارت بیگم عشرت اشرف صاحبہ نے کی۔ اور درجات کی بلندی لئے دعا اور قرآن خوانی بھی کروائی گئی۔بیگم عشرت اشرف صاحبہ نے بیگم کلثوم نواز اور بیگم نجمہ حمید کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں ضلعی بھر سے خواتین ونگ کی رہنماؤں، کونسلرز، ورکرز اور لیگی رہنماؤں کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔










