بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کایونی لیور کے برطرف ملازمین کے حق میں مظاہرہ

رحیم یارخان(ممتاز نیوز)پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام یونی لیور کے ڈسمس ورکرز کے حق میں ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ یونی لیور رحیم یار خان فیکٹری گیٹ کے سامنے کیا گیا ۔جس میں معروف مزدور رہنماء جناب سید زمان خان اور پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کی اعلی قیادت چٸیرمین جناب یوسف سپرا صاحب۔صدر جناب نصراللہ چوہان صاحب۔سینٸر ناٸب صدر جناب احمد کھوکھر صاحب ۔جنرل سیکرٹری جناب خاٸستہ رحمن صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی اس کے علاوہ کوکا کولا بیوریجز کے ورکرز اور ورکرز یونین یونی لیور کے ورکرزاور یونی لیور ایکشن کمیٹی کے صدر ملک ندیم۔ سجاد شاہ ۔طاہر نور جمال اور سینکڑوں تعداد میں میل اور فی میل ورکرز نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ سید زمان خان ۔یوسف سپرا ۔نصراللہ چوہان۔سفیر مغل۔خاٸستہ رحمن ۔احمد کھوکھر۔ اور ملک ندیم نے کہا کہ ہم یونی لیور انتظامیہ کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے ساتھ پر مزاکرات کرے اور ڈسمس ورکرز کو فوری طور مستقل ملازمت دے کر ان کے دیرینہ مطالبات کو حل کرے اور اس مسٸلہ کو ختم کر کے ایک اچھی کمپنی ہونے کا ثبوت دے۔انہوں نے کہا کہ یونی لیور کمپنی اس بھول میں نہ رہے کہ اس مسٸلے کو دبا دیا جاۓ گا ۔ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر افام و تفہیم کے ساتھ یہ مسٸلہ حل کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم اس کو انٹر نیشنل سطح پر لے کرجایٸں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد یونی لیور ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کیا جاۓ گا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ڈسمس ورکرز کے مساٸل حل نہیں ہوتے ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ یہ ہمارا حصہ ہیں اور ان کے ساتھ یونی لیور انتظامیہ نے امتیازی سلوک کیا ہے اور لیبر لاز کی خلاف ورزی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یونی لیور انتظامیہ ہم آپ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ڈسمس ورکرز پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کا حصہ ہیں اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ان کا مسٸلہ حل ہو احتجاج میں خواتین اور بچے بھی احتجاج میں شامل تھے اور بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے