گوادر:پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی،1500کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادر میں ایک گاڑی سے 1500 کلوگرام چرس برآمدکرلی۔ پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر کے علاقے پسو اور گنز سے بھاری مقدار میں غیر قانو نی اشیاء اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جنرل ایریا پُسو کے قریب ایک مشکو ک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان گاڑی کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر 1500کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کیعالمی مارکیٹ مالیت تقریبا95.55 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی،1500کلو گرام چرس برآمد کرلی








