بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ق اپنی الگ شناخت برقرار رکھے گی،چودھری سالک حسین

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین نے کہاکہ چودھری شجاعت کی سربراہی میں قائم مسلم لیگ ق ضم نہیں ہو رہی ،مسلم لیگ ق اپنی الگ شناخت برقرار رکھے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چودھری سالک حسین نے کہاہے کہ پرویز الٰہی کی ق لیگ کو ضم کرنے کی خواہش ان کی اپنی نہیں ، بچوں کی خواہشات پر سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے اپنی کہی ہوئی باتیں یاد کرلیں،ان کاکہناتھا کہ اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتا ہے تو ایک گروپ جائے گا ۔