بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی سے اراکین کی تازہ فہرستیں مانگ لیں

وزیراعظم سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کرکے اراکین کی تازہ ترین فہرستیں مانگ لیں۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق حکومت کو اسمبلی میں 181 اراکین کی حمایت حاصل جب کہ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 150 ہے اور مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے اراکین کی اس وقت تعداد 331 ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد کو ن لیگ کے 85، پیپلز پارٹی 58 اور ایم ڈبلیو ایم کے 14 جب کہ ایم کیو ایم 7، بی اے پی اور بی این پی کے 4، 4 اراکین کی بھی حمایت حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق ق لیگ کے 3، جے ڈبلیو پی اور اے این پی کے ایک ایک رکن علاوہ قومی اسمبلی میں 4 آزاد اراکین بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن میں پی ٹی آئی کے 121 اور پی ٹی آئی منحرفین کے 21 اراکین شامل ہیں، جی ڈی اے 3، ق لیگ 2، بی اے پی، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے ایک، ایک رکن اپوزیشن میں شامل ہیں۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کی فرہست کے مطابق ایوان کی 11 سیٹیں خالی، 7 پر جیت کر عمران خان نے حلف نہیں لیا، ایک پر چیئرمین تحریک انصاف نااہل ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ محمود مولوی، ندیم خان اور روحیلہ حامد نے بھی منتخب ہو کر حلف نہیں لیا جب کہ اپوزیشن کے شکور شاد اور محمد میاں سومرو کا معاملہ عدالت میں ہے۔