وزیر اعظم شہباز شریف سے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کے معاملے پر تحریک انصاف نے اپنے منحرف اراکین کو سیاسی طور پر غیر موثر کرنے کا پلان تیار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے عمل میں حصہ لینے سے آئینی طور پر روکا جائے گا، 20 ارکان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بھیجا جائے گا۔
پارلیمانی پارٹی کی 20 کے مقابلے میں 22 کی اکثریت ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرے گی، اکثریت کے فیصلے کی خلاف ورزی پر منحرف ارکان کے خلاف ڈیفیکشن کلوز کے تحت نااہلی کی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
وزیر اعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی، پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کیلئے پلان تیار








