بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گندم بوائی کاہدف پورا نہ ہونابدقسمتی ،اب فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کرناہوں گے،ابراہیم مغل

لاہور(ممتازنیوز)چیئرمین پاکستان ایگری فورم پاکستان ابراہیم مغل نے کہاہے کہ بدقسمتی سے حکومت کی طرف سےمقررکردہ 2 کروڑ22لاکھ ایکڑاراضی پرگندم کی کاشت کاہدف پورا نہیں ہوسکاتاہم بعض ایسے اقدامات ہیں جو بروئے کارلا کر فی ایکڑ پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے نام اپنے پیغام میںابراہیم مغل نے کہاکہ کہاگیاکہ امسال ہم دوکروڑ85لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل کریں گے لیکن25 کروڑکی آبادی کو سالانہ کم ازکم 3کروڑ سے زائد آٹا چاہیے چنانچہ یہ پیداوار ناکافی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ گندم کی بوائی کاٹارگٹ پورا نہیں ہوسکا لیکن اب ایک ایسا عمل ہے جو کیا جاسکتاہے،ہم اس کی فی ایکڑ پیداوار بڑھاسکتے ہیں ۔اس ضمن میں انہوں کہاکہ تین کام کرنے ہوں گے ،پہلایہ ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف قوم سے خطاب کریں اور اس بات پر زور دیں کہ گندم پیداوار میں اضافے کے لئے جڑی بوٹیوں کا انسداد کیا جائے اس ضمن میں مارکیٹ میں بہت سی ادویات دستیاب ہیں،دوسرا یہ کہ
کھاد کی فراہمی میں کمشنر،ڈپٹی کمشنر، تحصیل دار اور پٹواری ڈیلرزکے ساتھ ساز باز کرکے ان کے لئے کھاد مختص کرالیتے ہیں یو ں کھاد کی مد میں ایزی منی آرہی ہے،ان لوگوں کے پیٹ نہیں کبھی نہیں بھریں گے،کسانوں کی ان بابووؤں سے جان چھڑواناہوگی،اس کے علاوہ ڈی اے پی کھاد جو عمران خان کے دور حکومت میں مہنگی ہوئی ،اب بین الاقوامی مارکیٹ میں یہ سستی ہورہی ہے تو کسانوں کو ریلیف دیا جائے ، تیسرا یہ کہ گندم کی درآمد کے ٹارگٹ فکس کردیں،70لاکھ ٹن گندم خریدجانی چاہیے۔