بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(ممتازنیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چائینیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ڈی جیز ترقیاتی اہداف پر 2022 رپورٹ کے اجراء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم اسٹریٹجک منصوبہ ہے، سی پیک منصوبہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ رپورٹ 2022 کے اجراء کے موقع پر تقریب میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ میں سی پیک کے تعاون کا احاطہ کیا گیا ہے۔پاکستان کی قومی اسمبلی کی جانب سے، تقریب کے شرکاء اور چین اور پاکستان کی جانب سے سی پیک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے کیلئے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ سی پیک ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبہ کا پائلٹ پروجیکٹ ہے۔ چین-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔سی پیک منصوبہ تمام شعبوں میں نئی جدت لائے گا۔ون بیلٹ اینڈ ون روڈ منصوبہ خطے کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم پیش خیمہ ثابت ہو گا۔سی پیک کو پاکستان اور چین کے تمام شعبوں کی طرف سے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔دونوں ممالک کی حکومتوں، کاروباری اداروں اور معاشرے کے دیگر شعبوں کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک منصوبہ اپنی تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے ۔چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے کویڈ وبائی مرض کے چیلنج پر قابو پایا۔ سپیکر نے سی پیک منصوبے پر کام کرنے والوں کی خدمات کو سراہا۔سی پیک پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی کارکنوں کی مشترکہ کوششوں سے اس منصوبےکو عملی جامہ پہنانا ممکن ہوا۔سی پیک منصوبہ روڈ انیشیٹو تعاون کے علاوہ صحت ،بحالی اور ترقی کا منصوبہ ہے۔سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک کی پائیدار ترقی کے عالمی اہداف ایس ڈی جیز کے حصول میں معاون ثابت ہو گا۔