بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی پی ،الیکشن کمیشن عوامی مینڈینٹ کو سبوتاژ کر رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی خانیوال

خانیوال(وقار پراچہ )امیرجماعت اسلامی ضلع خانیوال ہارون الرشید نظامی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن ملی بھگت کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو سبوتاژ کرنے کی مذموم حرکت کے مرتکب ہو رہے ہیں ،پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی 1970 میں عوامی مینڈیٹ چرانے کی وجہ سے ملک دولخت ہوا ،خدارا عوامی مینڈیٹ کی توہین کر کے انارکی اور انتشار کا دروازہ نہیں کھولیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوامیر جماعت سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح خانیوال میں احتجاجی مظاہرے اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں سیراپہ احتجاج ہیں کہ 16 یونین کونسل کے نتائج جو آر اوز اپنے دستخطوں سے جاری کیے ہیں الیکشن کمیشن ان کی مطابقت میں جماعت اسلامی کی کامیابی کا اعلان کرے ۔
امیر جماعت اسلامی خانیوال نے کہا کہ جمہوری ممالک میں بیلٹ پیپر سے اعتماد اٹھ جانے پر لوگ بْلٹ کا راستہ اختیار کرتے ہیں ،بیرونی قوتوں کے آلہ کار اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر ملک میں انتشار کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں الیکشن کمیشن اپنی غیر جانب داری کا احساس کرے اگر وہ ایک صوبے میں بلدیاتی ہیں انتخابات جمہوری روایات کے مطابق نہیں کروا سکتا تو وہ قومی انتخابات کا انعقاد کیسے کروا سکے گا ہم متعلقہ حکام اور اداروں کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ عوامی مینڈیٹ رائے عامہ کو تبدیل کرنے سے باز رہیں کارکنان جماعت اسلامی ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
اس موقع پر نائب امراء ڈاکٹر عمران فاروق، چودھری سہیل ثاقب، ڈاکٹر عبدالرزاق مجاہد، کی ملا خان والا قیم ضلع خانیوال حافظ محمد معاذ عزیز، راؤ تنزیل الرحمن صدر جماعت اسلامی یوتھ خانیوال، محمد اسماعیل تاج ڈائریکٹر تعلقات عامہ جماعت اسلامی ضلع خانیوال، ریاض الحق امیر جما اسلامی خانیوال شہر موجود تھے۔