نیامے: نائجرمیں پاکستان کے سفیر احمد علی سروہے کو این جی اوز اور انسانی امداد کی تنظیموں کے اتحاد کی طرف سے سال 2022 کے بہترین سفیر کا اعزاز دیا گیا۔ انہیں نے اس اعزاز سے سفارتخانے میں منعقدہونے والی تقریب میں نوازاگیا۔نائجرکے وزیرتجارت الکچے الہدانے پاکستانی سفیر کو ان کی فعال سفارت کاری کی بدولت سال کا بہترین سفیر قراردیئے جانے پر مبارکباد دی۔ تقریب میں شریک ڈائریکٹر وقف محترمہ خدیجہ نے کہاکہ درحقیقت، نیامے میں اپنی آمد کے بعد سے احمد علی سروہے مختلف سرگرمیوں میں مقامی حکام اور نائجر کی آبادی کے ساتھ مشغول رہے ہیں ، ان کے پاس ایک سفیر کی ایسی تمام خوبیاں ہیں جن سے اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کی جا سکتی ہو۔









