ملتان(مقبول حسین) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی گزشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ مینا جعفر لغاری کی رہائش گاہ گئے۔ جہاں انہوں نے ان کے شوہر و سابق رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری (مرحوم) کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا مرحوم ایک سادہ اور درویش صفت انسان تھے۔ انہوں نے تا عمر خطے اور وسیب کی اسمبلی میں بھرپور نمائندگی کی۔ مرحوم کی وفات سے خطہ ایک نامور سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔ مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔محترمہ مینا جعفر لغاری سے ملاقات میں ضلع راجن پور کی سیاسی صورتحال اور بلخصوص این اے 193کے ضمنی انتخاب بارے بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا این اے 193 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی پالیسی اور فیصلے پر کاربند رہتے ہوئے عمل کیا جائے گا۔
شاہ محمود کی مینا جعفر لغاری کی رہائش گاہ آمد‘سردار جعفر خان لغاری کی وفات پر تعزیت








