ریاض (وقار نسیم وامق) وفاقی وزیر برائے اوورسیز ساجد حسین طوری نے کہاہےکہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کر رہی ہے اور بیرون ممالک ہنر مند افراد کی ملازمتوں کے حصول کے لئے سرگرم ہے اور سعودی عرب میں جلد ہی سفارت خانہ پاکستان کے لئے ویلفیر اتاشیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا،وہ ریاض میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میںمنعقدہ عشائیہ سے خطاب کررہے تھے جس میںپی پی کے کارکنوں کے علاوہ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات شریک ہوئیں ،اس موقع پروفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے سعودی دارالحکومت میں پاکستانیوں کے لیے سکولز کے علاوہ جو مسائل ہیں ان کے حل کےلیے جامع اقدامات کیے جائیں گے،عشائیہ میں پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد خالد رانا،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن مڈل ایسٹ کے صدر وسیم ساجد،پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی ، اعجاز رحیم سمیت دیگر عہدیدار بھی شریک تھے جن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 27 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جن کے مسائل کو حل کرنا ہر حکومت کا فرض ہے تاکہ سمندر پار پاکستانی دیار غیر میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی بہتری کے لئے کام کر سکیں
وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ،وفاقی وزیرساجد حسین طوری کااپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب








