بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک شخص کی انا کی تسکین کے لئے آئین تبدیل نہیں ہو سکتا،خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے استعفےکیوں دیئے، غلطی ان کی ہے، انہوں نے ہمیں طاقت دی، جب چاہیں ہم استعفے منظور کرلیں، ایک شخص کو نکال دیا گیا ہے تو اس کی انا کی تسکین کے لئے آئین تبدیل نہیں ہو سکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا میں تین ماہ میں الیکشن ہو جائیں گے، کے پی اور پنجاب میں 12 اپریل تک الیکشن ہو جائیں گے جہاں پی ٹی آئی کو عوام میں جاکر جواب دینا ہوگا، ٹیکنو کریٹ حکومت کی تجویز غلط ہے، عوامی نمائندوں کی حکومت ہوگی، البتہ 35 حلقوں کے اراکین نے اپنے استعفے دستخط کرکے اسپیکر کے حوالے کیے، یہ پنکچر نہیں ہے۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 5 سال کے لئے ہماری حکومت بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کہتی تھی کہ اسمبلی میں واپس آئیں، ہم نے واپسی کا صرف اشارہ دیا تو یہ پریشان ہوگئے، اب حالات عام انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں کیونکہ دو اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کی 35 نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے۔
معاشی صورتحال پر شفقت محمود نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق بینکس نےفارن کرنسی ادائیگی بند کردی ہیں، بینکوں نے ابھی اس اس کا اعلان نہیں کیا، اگر آپ ان سے اپنے پیسے لینے جائیں گے تو بینک رقم فراہم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 35 اراکین کے استعفے کیوں قبول کیئے، ہم چاہتے تھے کہ تمام استعفے منظور کیئے جائیں، پی ٹی آئی نے خود کافی بار اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر الیکشن سے متعلق شفقت محمود نے کہا کہ وفاقی حکومت سے انتخابات پر بات ہوسکتی ہے، جمہوریت میں واحد حل صرف الیکشن پر مذاکرات ہیں، البتہ اب تو میڈیا بھی کہہ رہا ہے کہ انتخابات ہونا چاہئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دو بڑے صوبے میں انتخاب ہونے جا رہا ہے جس میں اگلے 5 سال کے لئے ہماری حکومت بنے گی، حکومت نے ملکی معیشت کی تباہی پھیر دی ہے۔