امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے 10 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان ملازمین کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی تک نوکریوں سے برخاست کر دیا جائے گا۔
سافٹ ویئر کمپنی نے بدھ کو 2023 کے مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک اپنی افرادی قوت میں 10 ہزار افراد کی کمی کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے بدھ کو اپنے ملازمین کے نام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کٹوتیاں “میکرو اکنامک حالات اور صارفین کی بدلتی ترجیحات کے جواب میں کی گئی ہیں۔”
مائیکروسافٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان برطرفیوں سے اس کی افرادی قوت کا تقریباً 5 فیصد متاثر ہوگا۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ جب ہم کچھ شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کو برخاست کر رہے ہیں،تا ہم اہم اسٹریٹجک شعبوں میں خدمات حاصل کرنا جاری رکھیں گے۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ہر متاثرہ فرد کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔ ہم یہ اقدام انتہائی سوچ سمجھ کر اور شفاف طریقے سے کریں گے۔ ادھر بلومبرگ کے مطابق مائیکروسافٹ انجینئرنگ کے متعدد شعبوں میں ملازمتوں میں کمی کرے گا۔ خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کے تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار ملازمین کمپنی سے وابستہ ہیں۔
نڈیلا نے یہ بھی کہا کہ کمپنی اپنے مستقبل کے لیے اسٹریٹجک شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔”ہم اپنا سرمایہ اور ہنر دونوں ترقی اور کمپنی کے لیے طویل مدتی مسابقت کے شعبوں کے لیے مختص کر رہے ہیں، جبکہ دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ کا 10 ہزار ملازمین کونوکری سے نکالنے کا فیصلہ








