بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت الیکشن سے پہلے عمران خان کو گرفتارکرسکتی ہے: اسدقیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اسد قیصرنے کہا ہے کہ حکومت الیکشن سے پہلے عمران خان کو گرفتار کرسکتی ہے، مگر پی ٹی آئی کو کوئی پروا نہیں ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصرکا کہنا تھا کہ اگر حکومت عمران خان کوگرفتارکرنےکا منصوبہ بنا رہی تو اس سے تحریک انصاف مزید طاقت ور ہوگی۔
اسد قیصرکا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جتنے اقدامات کرےگی اس کے بدلے میں تحریک انصاف کو اتنی ہی طاقت ملےگی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو اسپیکر کی ناانصافی قرار دے دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے انہیں خود اسمبلی میں واپسی کی دعوت دی اور اس کے بعد استعفے قبول کرلیے، مگر اس کے باوجود تحریک انصاف اس اقدام کو عدالت میں چیلنج نہیں کرےگی۔