بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک ترقی و کمال پاکستان کے پاس مسائل کا حل موجود،عوام ہماراساتھ دیں ، میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر

ہری پور( ممتازنیوز) ملک میں ابھرنے والی نئی سیاسی جماعت تحریک ترقی و کمال پاکستان کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ فرخ بشیر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی ہےجس کو حاصل کرنے کے لیے ہم نے اپنی جدو جہد کا آ غاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور کے علاقہ کانگڑہ کالونی میں تحریک ترقی و کمال پاکستان کی جانب سے عوام کے لیے لگائے جانے والے ایک میڈیکل کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو حقیقی ترقی کے سفر کے لیے حقیقی قیادت کی ضرورت ہے جو دن رات محنت کر کے ملک کو اقبال کے حقیقی خواب کی طرز پر تعمیر کرنے کیساتھ ساتھ عوام کو یکجا کر کے ایک مضبوط قوم بنانے میں کردار ادا کرے ملک سنگین مشکلات کا شکار ہے ملکی اعشاریے بتا رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے لیکن بد قسمتی سے ملک کے سیاست دان اپنی نورا کشتی میں لگے ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ قوم کو ترقی اور کامرانی کی جانب لے کر جائے لیکن ملک میں کوئی بھی سیاسی جماعت حالات کی سنگینی کو سمجھنے کو تیار نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک ترقی و کمال پاکستان کا مقصد ہی ملک کو ترقی کی منازل کی جانب کے کر جانا ہے انہیں یقین ہے کہ عوام ان کے اس سیاسی سفر میں تحریک ترقی و کمال پاکستان کا بھر ہور ساتھ دیں گے ۔بعد ازاں انہوں نے میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور اس پر اعتماد کا اظہار کیا ۔