اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان اور چین نے خنجراب بارڈر کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے وزیراعظم کے بھارت سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے ، پاکستان بھارت کے کشمیر میں مظالم کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتا ہے۔
ترجمان کامزیدکہناتھا کہ پاکستان ایران سرحد پار سے دہشتگردی حملے کی مذمت کرتا ہے ، دہشتگردوں نے ایران کی سرزمین استعمال کی ، امید ہے ایران ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرے گا،ترجمان نے کہاکہ پاکستان اپنی سرزمین ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔









