چاغی(ممتازنیوز)گورنرتبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے تحصیل دالبندین کےگردونواح میں غریب گھرانوں میں کمبل، بوٹ اور سردی سے بچنے کے لیئے لاکھوں روپے کے سامان تقسیم کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیزالسعود گزشتہ ہفتے شکار کھیلنے کے لیے دالبندین پہنچے تھے گورنر تبوک یک مچ کے علاقے سیاہ رگ زے اپنی شکار کے قریب علاقوں میں غریب لوگوں میں لاکھوں روپے مالیت کے گرم ملبوسات تقسیم کر دیئے ۔اس موقع پر گورنر تبوک چاغی کے نمائندے پرنس حاجی محمد جان کشانی حاجی شاہ جان کشانی ،سابق ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی، میر ثناء اللہ نوتیزئی، حاجی عبد الطیف نوتیزئی، گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیزالسعود کے ترجمان حاجی قسیم ودیگر افراد انکے ہمراہ تھے ۔عوامی حلقوں نے شدید سردی میں غریب گھرانوں میں گورنر تبوک کی ہدایت پر گرم ملبوسات تقسیم پر انکا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیزالسعود ہر سال تلور کا شکار کھیلنے دالبندین آتے ہیں ایک ماہ تک دالبندین کے مختلف علاقوں میں شکار کرتے ہیں ہر سال اپنی شکار کے قریب غریب لوگوں کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ اہلیان یک مچ و گردونواح کے قبائلی عمائدین شیر جان،،ملک ظاہر،ملک عبدالباری ودیگرنے گورنر تبوک کی جانب سے شدید سردی کی احساس کرتے ہوئے غریب لوگوں کا خیال رکھنے پر انکی اس عمل کو سراہا گیا۔
گورنرتبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے دالبندین کے غریب گھرانوں میں لاکھوں روپے کا سامان تقسیم








