اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )صدر سپریم کورٹ باراحسن بھون نے کہاکہ سپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، عمران خان کے رہنے کا آئینی طور پر کوئی جواز نہیں رہا،سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ معاملے میں فوری طور پرمداخلت کریںورنہ بہت دیرہوجائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ حکمران ملک کے ساتھ کھلواڑ اورانتشار پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں ،چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ فوری مداخلت کریں ورنہ بہت دیرہوجائے گی ،تاریخ ان لوگوں کومعاف نہیں کرے گی،

انہوں نے کہاکہ اگر ملک میں کل مارشل لاء آ گیا تو اسکے ذمےدار عمران خان اسکا وزیر قانون و اطلاعات اور سپیکر ہوں گے








