بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب میں دنیائے فٹبال کے سب بڑے کھلاڑیوں کامعرکہ میسی کے نام ، رونالڈو دو گول کر کے بھی ہار گئے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر ریاض میں فٹبال کے سب سے معرف کھلاڑیوں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں میسی کی ٹیم پیرس سینٹ جرمن نے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصرکو  چار کے مقابلے میں پانچ  گول سے شکست دے دی۔ فیفا ورلڈ کپ کے فاتح لیونل میسی میچ کے ابتداءسے ہی مخالف ٹیم پر حاوی رہے ،انہوں نے کھیل کے تیسرے منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔ کھیل کے چونتیسویں منٹ میں النصر کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو نے پنلٹی کک پر گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ بعد ازاں پی ایس جی کی ٹیم نے مزید چار گول کیے جبکہ النصر کی ٹیم کھیل کے اختتام تک صرف تین گول کرسکی ۔

ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے دوستانہ میچ کا ٹکٹ 59 کروڑ روپے میں فروخت ہوا۔اس خصوصی ٹکٹ کا فائدہ یہ ہے کہ اسے خریدنے والا کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنا سکے گا جبکہ اسے لاکر روم تک بھی رسائی ہوگی۔ خصوصی ٹکٹ کی نیلامی 2 لاکھ 66 ہزار ڈالرز سے شروع ہوئی جو دیکھتے دیکھتے  26 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔ سعودی عرب کے تاجر  مشرف الغامدی نے 26 لاکھ ڈالرز یعنی 59 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں اس خصوصی ٹکٹ کو خرید ا۔