فیصل آبا د(معظم رندھاوا) نا ئب صدر فیصل آبا د فو نڈری اینڈ انجینئرنگ ایسوسی ایشن چیف ایگز کیٹو نیشنل زرعی انڈسٹریز سمندری روڈ حا جی محمد عطا اللہ مغل نے کہاہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں حکومت کی سطح پر کفا یت شعاری اوربچت کیساتھ ،فضول خر چیا ں فو ری ختم کرنا مو جو دہ حالا ت کاتقاضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہ تمام دفاتر اور گھروں سے سرکا ری گا ڑیا ں واپس لینے کیسا تھ اے سی ،ہیٹر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے ۔سرکاری افسران پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں ۔مفت بجلی و گیس ختم کرنے کیساتھ ساتھ بیرو ن ممالک مفت علا ج مفت تعلیم فضول دورے ختم کر نے کا بل قومی اسمبلی سے پاس کیا جائے اور سیاستدانوں سمیت سب افسران کا علاج سرکاری ہسپتالوں میں کروانے کا پابند بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جج،جرنیل ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ممبران قومی وصوبائی وسینٹ سمیت صدر ،وزیراعظم ،وزیر اعلیٰ ،گورنر ،سیکرٹر یز،مشیر ز صرف تنخواہوںپر گزاراکریں ۔ان کے بچے سرکا ری تعلیمی اداروں میں پڑھیں سرکا ری رینٹ ہا ؤس سمیت تما م سر کاری لگڑ ری گا ڑیا ں ،پروٹوکول ختم کر دینا چاہیے جس کو اختلا ف ہوا سے گھر بیچ کر تمام عہد ے واپس لے لیے جا ئیں مو جو دہ صور تحا ل میں ملک وقوم کے وسیع تر مفا د میں یہ سب نہا یت ضروری ہے ۔
کفایت شعاری اور بچت : وزیراعظم ،جج،جرنیل اوربیوروکریٹس سرکاری تنخواہ پر گزارا کریں ، حاجی محمد عطاللہ مغل








