بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی کے اہم عہدیدار تحریک انصاف میں شامل

پشاور ( نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی کے اہم عہدیداروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پارٹی میں شامل ہونے پر پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا، وزیر اعلیٰ نے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس کی حکومت کے اختتام پر لوگ شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے نچلی سطح پر تمام سیاسی جماعتوں کا صفایا کر دیا ہے، بہت جلد ضلع دیر میں ایک عظیم الشان جلسہ کریں گے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اس وقت ملکی مفاد کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔