لاہور(ممتاز نیوز)ملک میں قانون کی عملداری و بالادستی کا معاملہ ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا شعبۂ قانون سے وابستہ معتبر شخصیات سے مکالمے کا سلسلہ جاری ،عمران خان آج پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب اراکین سے مخاطب ہوں گے ،”رول آف لاء“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے صدور و سیکرٹریز خصوصی شرکت کریں گے ،عمران خان شام 4 بجے ماہرینِ قانون اور منتخب وکلاء قائدین سے مخاطب ہوں گے ،چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب براہِ راست میڈیا و سماجی میڈیا پر نشر کیا جائے گا
رول آف لاء“ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس،عمران خان آج پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے نومنتخب اراکین سے خطاب کریں گے








