امسال سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کوہونے کا امکان ہے۔
رمضان کا چاند 22 مارچ بروز بدھ کودیکھا جاسکے گا۔
عرب میڈیاکے مطابق’ماہرین فلکیات کی ٹیم نے توقع ظاہرکی ہے کہ سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں 29 شعبان 1444 ہجری بمطابق 21 مارچ 2023 کوچاند 5 بج کر54 منٹ پرغروب ہوگا جبکہ سورج 6:05 پرغروب ہوگا جس کی وجہ سے رمضان کا چاند دیکھنا ممکن نظرنہیں آتا
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ماہ شعبان 30 دنوں کا ہوگا جس کے حساب سے پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ 2023 کومتوقع ہے۔
سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟








