بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان پر تنقید کروں تو ساس کھانا نہیں دیتیں : صحیفہ جبار

پاکستانی اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے کہاہے کہ ان کی ساس اور والدہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بہت بڑی مداح اور سپورٹر ہیں میں عمران خان پر تنقید کروں تو مجھے کھانا نہیں دیتیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے البتہ میری والدہ اور ساس دونوں ہی عمران خان کی بہت بڑی مداح ہیں ۔ وہ دونوں ان کی بہت زیادہ حمایت کرتی ہیں۔
صحیفہ جبار نے بتایا کہ اگر کبھی غلطی سے کسی نے عمران خان کے خلاف کچھ کہہ دیا اور اگر سامنے کھانا پڑا ہے تو دونوں ہی اسے اٹھا کر واپس لے جاتی ہیں ۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کچھ کہنے پر ان دونوں سے لڑائی ہوجاتی ہے اور وہ لوگ لڑائی بھی ایسی کرتی ہیں کہ بدتمیزی پر آسکتی ہیں ۔