بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خانیوال میں بھائیوں سے پیسے نہ منگوانے پر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

خانیوال (وقار پراچہ ) بھائیوں سے پیسے نہ منگوانے پر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا۔تفصیلا ت کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ جہانیاں ملتان روڈ واقع بابا فرید ٹاؤن میں بھائیوں سے پیسے نہ منگوانے پر شوہر نے بیوی کو پھندا لگاکر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا مقتولہ تین بچوں کی ما ں تھی اہل علاقہ کے مطابق ملز م اعجاز آئے روز اپنی بیوی شگفتہ پر تشدد کرتا رہتا تھا ریسکیو اہلکار اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ریسکیو اہلکار نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کردیں تھانہ جہانیاں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال جہانیاں منتقل کر دیا پولیس جہانیاں نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔