بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبوضہ کشمیرمیںجے کے ایل ایف کے سینئر رہنماء ظہور احمد بٹ پی ایس اے کے تحت دوبارہ گرفتار

سرینگر (ممتازنیوز) مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ(جے کے ایل ایف) کے سینئر رہنماء ظہور احمد بٹ کو ظالمانہ پبلک سیفٹی ایکٹ( پی ایس اے) کے تحت دوبارہ گرفتار کرکے بھدرواہ جیل منتقل کردیا ہے ، ظہور احمد بٹ کوجمعرات کی شب ایک جھوٹے مقدمے میں عدالتی پیشی کے بعد شمالی کشمیر کپواڑہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا اور مقامی تھانے میں منتقل کیا گیا ،رات بھر تھانے میں رکھنے کے بعد جے کے ایل ایف کے سینئر رہنماء کو جمعہ کی صبج بھدرواہ جیل منتقل کیا گیا ، قابض انتظامیہ نے نام نہاد بحالی پروگرام کے تحت ظہور احمد بٹ کو آٹھ ماہ قبل ہی ساڑھے چار سال کی قید سے رہا کیا گیا تھا ، کئی کشمیری رہنماو ں نے جے کے ایل ایف کے سینئر رہنماء ظہور احمد بٹ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریاں کشمیریوں کی جدوجہد میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، انہوں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ،لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنماء محمد یاسین بٹ نے پارٹی کے رہنماء ظہور احمد بٹ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ ایکٹ کے تحت ظہور احمد بٹ کی گرفتاری قابض انتظامیہ کی جانب سے ان ہتھکنڈوں اورحربو ں کاایک حصہ ہے جو اس وقت مقبوضہ علاقے کے طول وعرض میں کشمیریوں کے خلاف استعمال کئے جارہے ہیں ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری پرامن طریقے سے اپنے حق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور اس میں گرفتاریاں ،تشدد اور شہادتیں رکاوٹ نہیں بن سکتیں،کشمیری اپنے حق کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماء کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا