بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کھیلوں کے فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،میر حمل کلمتی

گوادر (ممتاز نیوز) رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور نوجوان نسل کو کھیل کی جانب راغب کرنا ہے جس سے نہ صرف ان کی جسمانی نشوو نماء ہو سکے گی بلکہ وہ اپنا وقت صحت مند سرگرمیوں میں وقف کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ کھیل ویوتھ افیئرز کی جانب سے منعقدہ اسپورٹس فیسٹول بیچ گیم 2023 کا شاندار افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے گوادر میں اسپورٹس فیسٹول بیچ گیم 2023 کا شاندار افتتاح کر کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے فٹ بال کو کِک لگا کر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمان قمبرانی ، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس محکمہ بلوچستان دُرا دشتی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ اسپورٹس آفیسر غفار دشتی ،صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گوادر میر ارشد کلمتی ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس آصف لانگو ،ایکسین پبلک ہیلتھ گوادر شکیل بلوچ ، ، تحصیلدار گوادر یعقوب شیخ ، چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد ، ڈی ایس پی گوادر چاکر خان بلوچ، گوادر کے سیاسی شخصیت شئے مختار ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس جی ڈی اے نزیر بلوچ ، سماجی رہنما ، سہیل الرحمان نواب تھے انہوں نے کہا کہ کھلیوں سے نوجوانوں کی کردار سازی، قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھانے اور مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیم کے ساتھ مناسب اوقات میں کھیل کود ناگزیر ہے ان کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو ایک صحت مندانہ ماحول میسر آئے آنہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے تاکہ وہ اگے چل کر اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔