بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مہلک کورونا پھر سے سر اٹھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 کیسز رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کا کہنا ہے  کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 250 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 250 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.45 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔