کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کر دیا۔
اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس پارک کو بنانے کا مقصد پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے، مافیاز کراچی سے اپنا بستر گول کر دیں۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کو گرین اینڈ کلین بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، اس شہر کے لوگ تفریح سے محروم ہو چکے تھے۔
گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہاں زمینوں پر قبضے تھے سب ختم کیے جا رہے ہیں، الہٰ دین پارک پر تجاوزات تھیں، جسے واگزار کرا لیا گیا ہے۔









