بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈوبتی ہوئی معیشت کے باوجودملک میں اربوں ڈالرز کی لگژری گاڑیاں درآمد ہونے لگیں

کراچی (کامرس ڈیسک)معیشت کو قابو میں لانے کےلئے زرمبادلہ کے ذخائر نہیں اور اربوں ڈالرز کی لگژری گاڑیاں درآمد ہونے لگیں ،دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 1 ارب 16 کروڑ ڈالرز سے زائد کی گاڑیاں، موٹر سائیکل بسیں اور دیگر ٹرانسپورٹ درآمد کی گئیں، درآمد کی گئی گاڑیوں میں لگژری کاریں موٹر سائکل بسیں ٹرک اور ہیوی وہیکل شامل ہیں ،6 ماہ کے دوران 8 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ائیر کرافٹ، بحری جہاز اور کشتیاں 7 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز کی لوڈر گاڑیاں،6 ماہ کے دوران 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کی کاریں،9 لاکھ 15 ہزار ڈالرز مالیت کے موٹر سائیکل،صرف دسمبر 2022 میں 52 لاکھ 32 ہزار ڈالرز کی کاریں درآمد کی گئیں