بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد کے شہریوں کو تعلیم ،صحت اور بنیادی ضرورت کی فراہمی ہماری اولین تر جیح ہے،میاں محمد اسلم

اسلام آباد (ممتاز نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کے اُمیدوار منتخب ہو کر عوامی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر یں گے ،جماعت اسلامی کی قیادت عوام کے درمیان رہتی ہے اور عوامی مسائل اور مشکلات سے پوری طر ح آگاہ ہے ۔جماعت اسلامی کو جب بھی مو قع ملا ہے عوام کے مسائل حل کر نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، انھوں نے کہا اسلام آباد کے شہریوں کو تعلیم ،صحت اور بنیادی ضرورت کی فراہمی ہماری اولین تر جیح ہے خو شحال پاکستان گرو پ کے اُمیدواران کی کامیابی شہر کی تعمیر وترقی کی ضامن ہے کیو نکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے عوام میں رہنا ضروری ہے ادروں کی غیر فعالی ،کر پشن اور غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث اسلام آباد مسائل کی آما جگاہ بن چکا ہے ، آئندہ الیکشن میںاہل اسلام آباد کو اس بات کا تہیہ کر نا ہو گا گہ ہر قیمت پر پاکستان کے دارالحکو مت کی باگ ڈور دیانتدار اور صا لح لو گو ں کے ہاتھ میں دینا ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کو 80 میں منعقدہ وورکر کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر اُمیدوار برائے چیئر مین اُسامہ طاہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ میاں محمد اسلم نے کہا عوام کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابا ت کے انعقاد میں ہی ممکن ہے اورایک شفاف اور غیر جانبدار انتخابی نظام سے ہی دیانتدار اور ملک و قوم کی خیر خواہ قیادت سامنے آسکتی ہے ، جماعت اسلامی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدو جہد کر رہی ہے ، جماعت اسلامی کی منتخب قیادت نے خدمت اور دیانت کے ساتھ کام کر تے ہوئے اپنی اہلیت ثابت کی ہے ملک جن مسائل سے دو چار ہے دیانت دار قیادت ہیملک اور قوم کو ان مسائل اور مشکلات سے نجات دلا سکتی ہے ۔