چارسدہ(ممتاز نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقہ چارسدہ میں ڈھیری زرداد پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے چارسدہ میں ڈھیری زرداد پولیس چوکی ہر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ پہنچ گئی ۔ ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر رہے ہیں۔
چارسدہ ،ڈھیری زرداد پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ،3اہلکار زخمی








