بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مچھلی کی آنکھ کیوں کھاتے ہیں؟ جانئیے اس کے حیرت انگیز فوائد

مچھلی ایک خوش ذائقہ اور بے شمار طبی فوائد پر مبنی ایک بہترین غذا ہے جس کا استعمال سردیوں اور گرمیوں دونوں میں کیا جاتا ہے۔
کیا جانتے ہیں کہ مچھلی کی آنکھ بھی کھائی جاتی ہے اور یہ کیوں کھائی جاتی اور اس کو کھانے سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ہم آپ کو بتائیں گے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق چین، روس، سری لنکا اور مزید جگہوں پر، مچھلی کی آنکھیں ایک مقبول پکوان ہیں۔ فش آئی بالز میں مزیدار امامی یعنی ذائقہ کبھی پھیکا بھی ہوسکتا ہے تو کبھی میٹھا بھی۔ مچھلی کی آنکھ میں پروٹین اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ جیسے غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں، یہ حیرت انگیز طور پر اچھی غذا ہوسکتی ہے۔
مچھلی کی آنکھوں کا ذائقہ مچھلی کی قسم، سائز ، کھارے یا میٹھے پانی میں پائے جانے کے لحاظ کے مطابق ہوسکتا ہے۔ مچھلی کی آنکھیں مکمل طور پر کھانے کے قابل ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر کوئی اس کا عادی ہو لیکن جن لوگوں نے مچھلی کی آنکھیں آزمائی ہیں وہ سب اس بات سے متفق ہیں کہ یہ کھانے کے لائق ہے۔
مچھلی کی آنکھوں کا استعمال کرتے وقت زہر یا کسی ناپسندیدہ چیز کا خطرہ نہیں ہوتا۔ تاہم پاکستان میں مچھلی کی آنکھ کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔