بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گروتھ ریٹ بڑھانے اور معاشی ترقی کی اعلیٰ شرح حاصل کرنے کیلئے حکومت بلاتاخیر اقدامات اٹھائے ،ڈاکٹرخرم طارق صدر فیصل آباد چیمبرآف کامرس

فیصل آباد ( معظم رندھاوا) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرڈاکٹر خرم طارق نے کہا ہے کہ گروتھ ریٹ بڑھانے اور معاشی ترقی کی اعلیٰ شرح حاصل کرنے کیلئے نجی شعبے کا استحکام، کاروباری ماحول کی بہتری، عالمی برادری کے ساتھ بہتر تجارتی روابط کافروغ اور توانائی کی کمی کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے لہٰذا حکومت کو اس سلسلہ میں بلا تاخیر اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ صنعت و تجارت کو فروغ دے کر درآمدات میں کمی و برآمدات میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا اقتصادی زوال اور معاشی انحطاط کی بڑی وجہ توانائی کی کمی اور کاروباری شعبے کو فروغ نہ دینا ہے تاہم حکومت کی اس جانب توجہ اور دیگرسیکٹرز کی مطابقت سے اقدامات ملکی معیشت کے فروغ میں نمایاں کردار اداکر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر متعلقہ ادارے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دیں تو صنعت، تجارت، کاروباری اور برآمدی سیکٹر پر پڑنے والے منفی اثرات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو اس سلسلہ میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنی چاہیے تاکہ گروتھ ریٹ کو بڑھانے میں صنعتکار اپنا موقف پیش کر سکیں