کیلیفورنیا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک تقریب میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں مانٹیری پارک نامی علاقے میں نئے چینی سال کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 16 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ہلاکتوں کے حوالے سے سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کئے گئے ہیں مگر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہیں۔
خیال رہے کہ لاس اینجلس میں چینی نئے سال کے آغاز پر 2 روزہ تہوارکیلئے لاکھوں افراد جمع ہوتے ہیں۔








