بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کی کارروائی، نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے ملک کی موجودہ صورتحال پر ردعمل سامنے آگیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی انا کو ملک اور قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔