ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا جس میں ساجد محمود چوہدری کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا کوارڈینیٹر برائے اوورسیز بننے پر مبارکباد پیش کی گئی.
سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں ورکرز موجود تھے اس موقعہ پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے کوارڈینیٹر برائے اوورسیز ساجد محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی قیادت میں آزاد کشمیر کے عوامی مسائل کو حل کیا جا رہا ہے اور ڈویلپمنٹ کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور آزاد کشمیر حکومت سمندر پار کشمیریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے.

تقریب کے دیگر مقررین میں شکیل الرحمان، عتیق نئیر،جاوید کنیٹوی ،شمریز عالم، الیاس رحیم، عابد علی آصف ،سفیر حیدر اور دیگر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بلدیاتی الیکشن کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح تک پہنچا کر عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے جو راہ ہموار کی ہے اس سے عوامی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی.









