بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر شاہد آفریدی کی شدید مذمت

سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پرقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا کہ قرآن مجید وہ عظیم کتاب ہے جو ہمیں دوسرے مذاہب کیساتھ رواداری سکھاتی ہے۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی ایک شرمناک عمل ہے جس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس عمل کیخلاف کھڑا ہوں۔
بوم بوم آفریدی نے مزید لکھا کہ اسلاموفوبک کارروائیاں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوئیدن کے شہر اسٹاک ہوم میں ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے چند انتہا پسند افراد نے پولیس کی موجودگی میں احتجاج کے دوران پہلے ترک صدر طیب اردوان کے پتلے کو علامتی پھانسی دی جس کے بعد وہاں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کیا گیا۔
مظاہرین کو اس گھٹیا حرکت کی اجازت دینے کے بعد خود ہی سوئڈش وزیرخارجہ نے واقعہ کو اشتعال انگیزی اور ہولناک قراردیا۔