بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ بار کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے ،احسن بھون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انصاف لائرز فورم پاکستان(آئی ایل ایف) کے صدرمحمد احسن بھون نے کہا ہے کہ آئی ایل ایف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور سپریم کورٹ بار جیسے عظیم پلیٹ فارم کو سیاسی مقاصد کے استعمال کرنے کی بھرپور طور پر مذمت کرتی ہے۔ انصاف لائرز فورم پاکستان آئین و قانون کی بالادستی، ملکی سالمیت اور خودمختاری پر یقین رکھنے والی تنظیم ہے، لہذا کسی بھی بار ایسوسی ایشن یا بارکونسل کو اس بات کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ اسے کسی سیاسی پارٹی یا کسی تنظیم کے مقاصد کیلئےاستعمال کرے۔ آئی ایل ایف یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وکلاء تنظیمیں صرف وکلاء کی فلاح کے کام کریں نہ کہ سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بن کر بین الاقوامی سازش کا حصہ بنیں۔ انصاف لائرز فورم آئین اور جمہوریت کے ساتھ ہے۔آئی۔ایل۔ایف اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑی تھی، کھڑی ہے اور کھڑی رہےگی۔