بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

استعفوں کی واپسی کا معاملہ ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو الیکشن کمیشن آفس کے سامنے روک دیاگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ارکان قومی اسمبلی کو سپیکر ہاﺅس کے بعد الیکشن کمیشن آفس کے سامنے روک دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات نہ ہونے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی الیکشن کمیشن پہنچ گئے ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو الیکشن کمیشن کے آفس کے سامنے روک دیاگیا،الیکشن کمیشن آفس کے سامنے خاردار تاریں لگا دی گئیں ۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے 45 ایم این ایز استعفے واپس لینے کیلئے پارلیمنٹ پہنچے اور سپیکر ہاﺅس کی طرف جانے لگے تو عملے نے انہیں روک دیاتھا،سپیکر کی عدم دستیابی پر پی ٹی آئی ارکان نے الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کیاتھا،پی ٹی آئی ارکان کو الیکشن کمیشن آفس کے سامنے بھی روک دیاگیا۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم 45 ارکان اسمبلی عمران خان کی ہدایت پر سپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئے تھے ، ہم جعلی اپوزیشن لیڈر کو ہٹانے آئے تھے ،امپورٹڈ حکومت نے 4 دن کیلئے پارلیمنٹ بند کردی ، مطالبہ ہے سپیکر یا سیکرٹری اسمبلی ہمیں ملیں تاکہ اپنے استعفیٰ واپس لیں ۔

ان کاکہناتھا کہ یہ عمران خان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،ہم نے استعفے واپس لینے کی ای میل بھی کردی ، جنرل الیکشن تک انہیں بھاگنے نہیں دیں گے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہماری جانب سے اپوزیشن لیڈر بنانا ناگزیر ہے،آج ہم سپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ جائیں گے،ہم اسمبلی میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کیلئے جا رہے ہیں ۔