بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اجے دیوگن کی سنیل شیٹی کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی کی شادی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی آج شام 4 بجے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اجےدیوگن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنیل شیٹی کو بیٹی اتھیا شیٹی کی کے ایل راہول کے ساتھ شادی پر مبارکباد دی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میرے پیارے دوستوں، سنیل شیٹی اور مانا شیٹی کو ان کی بیٹی اتھیا سیٹی کی کرکٹر کے ایل راہول سے شادی پر بہت مبارک ہو‘۔

اُنہوں نے نوجوان جوڑے کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اجے دیوگن نے اپنے ساتھی اداکار سنیل شیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس پر مسرت موقع پر آپ کو خاص طور پر مبارکباد دیتا ہوں‘۔