بھارتی میڈیا پر کے ایل راہول اور اتھیا کی شادی سے متعلق مختلف قسم کی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن ابھی تک خود کے ایل راہول، اتھیا اور ان دونوں کے اہلِ خانہ نے شادی سے متعلق خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اس شادی کے حوالے سے حال ہی میں سامنے آنے والی خبر کے مطابق، کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرح ان دونوں نے بھی اپنی شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کے لیے موبائل فون ساتھ نہ لانے کی شرط رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس شادی کی تقریب میں جوکہ کھنڈالہ میں سنیل شیٹی کے خاندانی گھر میں ہوگی صرف 100 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہےجبکہ شادی کے بعد یہ جوڑی ممبئی میں ایک شاندار استقبالیے کا اہتمام کرے گی جس میں 3000 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی آج شام 4 بجے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔









