بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قرآن پاک کی بے حرمتی دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام ہے،مفتی اعظم الشيخ عبدالعزیز الشیخ

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے مفتی اعظم الشيخ عبدالعزیز الشیخ کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام ہے.

سعودی عرب کے مفتی اعظم اور ممتاز علماء بورڈ کے سربراہ الشیخ عبدالعزیز الشیخ نے سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے.

انہوں نے اسے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام سے انتہا پسندی اور فتنہ انگیزی کی آگ بھڑکے گی.

مفتی اعظم  نے کہا کہ’ ایک انتہا پسند نے سویڈن کے شہر سٹاکہوم میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کو دکھی کردیا ہے.

مفتی اعظم سعودی عرب نےعالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کی حرکتوں کی کسی بھی نام یا عنوان سے مدد کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن موقف اختیار کرے.