بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمر سرفراز چیمہ نے گورنر پنجاب کا حلف اٹھا لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) عمر سرفراز چیمہ نے بحیثیت گورنرپنجاب حلف اٹھا لیا ہے۔ عمر سرفراز چیمہ سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں عثمان بزدار، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی۔خیال رہےکہ عمر سرفراز چیمہ کو چوہدری محمد سرور کی جگہ گورنرپنجاب مقرر کیا گیا تھا۔