بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرکٹر شاداب خان کا ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کیساتھ نکاح

لاہور: پاکستان کی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے استاد ثقلین بھائی کی فیملی کا حصہ بن گیا ہوں۔ جب میں نے کرکٹ کا آغاز کیا میں اپنی فیملی لائف کو الگ رکھنا چاہتا تھا۔
شاداب خان نے اس بات کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ 24 سالہ کرکٹر نے ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں مداحوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی اہم پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا گیا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا، “الحمدللہ، آج میرا نکاح تھا۔ یہ میری زندگی کا ایک بڑا دن ہے اور ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ براہ کرم میرے انتخاب، میری اہلیہ اور ہمارے اہل خانہ کا احترام کریں۔ سب کے لیے دعائیں اور پیار۔
نوجوان کرکٹر نے اپنی خاندانی زندگی کو ہمیشہ کام سے الگ رکھنے کے اپنے انتخاب کے بارے میں بتایا کہ ان کے اہلیہ نے بھی عوامی زندگی سے دور رہنے کا انتخاب کیا ہے۔
شاداب خان نے لکھا کہ “میری اہلیہ بھی چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ہماری زندگی نجی رہے۔
خیال رہے کہ شاداب کی ٹویٹ کو ایک گھنٹے کے اندر 138.5k ویوز، 8000 سے زیادہ لائکس، 500 سے زیادہ کوٹ ٹویٹس، اور 700 ری ٹویٹس ملے ہیں۔