بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محمد زبیر اور شہباز گل میں دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی شہباز گل اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر میں دلچسپ مکالمہ ہوا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر سابق شہباز گل نے محمد زبیر سے مصافحہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیسے ہیں، اب آپ کا کیا حال ہے؟محمد زبیر نے جواب میں کہا کہ ”ابھی تک تو ٹھیک ہیں۔“ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے جواب پر شہباز شہباز گل ہنس ہنس کر بےحال ہوگئے، وہ تالیاں بجاتے اور قہقے لگاتے رہے۔دونوں رہنماؤں کی بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فرامز پر وائرل ہو رہی ہے۔