بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب، کے پی کے عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس آج گیارہ بجے ہو گا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پنجاب، کے پی کے عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کا معاملہ،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس آج گیارہ بجے ہو گا،عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کے اخراجات اور تیاریوں پر بریفنگ تیار،پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات ایک ہی دن نہ کرانے کی تجویز دی جائے گی،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابقموجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب اور کے پی کے عام انتخابات ایک ہی دن منعقد نہیں کرانے چاہئیں،حکام نے پنجاب کے عام انتخابات یکم سے 10 اپریل تک کرانے کی تجویز دے دی،کے پی کے عام انتخابات 10 سے 15 اپریل تک کروانے کی تجویززیرغورہے،عام انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہو گا،دونوں صوبوں اور ضمنی الیکشن پر تقریبا 15 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے،پنجاب میں 53 ہزار، کے پی 17 ہزار پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے،دونوں صوبوں کے عام انتخابات میں 5 لاکھ تک پولیس فورس تعینات ہو گی،عام انتخابات میں حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشن پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی،دونوں صوبوں میں عام انتخابات پر 7 لاکھ تک پولنگ سٹاف کی ضرورت ہو گی،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کے بعد گورنر کو عام انتخابات سے متعلق خط لکھا جائے گا،دونوں صوبوں کے گورنرز الیکشن کمیشن کی مجوزہ تاریخ کا جائزہ لیکر حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے