بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ، اوگرا نے پیٹرول/ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کردی

اسلام آباد(ممتاز نیوز ) اوگرا نے پیٹرول/ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کردی،ترجمان اوگر عمران غزنوی نے کہاکہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے،ملک میں بالترتیب 18 اور 37 دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے پٹرول وڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔ پیٹرول ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں،مقامی ریفائنریز پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔